21 Results For Hadith (Al Silsila Sahiha) Book ()
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3684

عَنِ ابن عمر مرفوعاً: إِذَا نَصَحَ الْعَبْدُ سَيِّدَهُ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ كَانَ لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے: جب غلام اپنے مالك كی خیر خواہی كرے اور اپنے رب كی عمدہ طریقے سے عبادت كرے تو اس كے لئے دوہرا اجر ہے ۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3685

عَنْ أَنَس بن مَالِك مَرْفُوْعاً: أَقَلُّ أمتى الَّذِي يَبْلُغ السَّبعِين.
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے: میری امت کے کم ہی لوگ ستر سال کی عمر تك پہنچیں گے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3686

عَنْ عَبْدِ اللهِ بن عَمْرو : قَالَ رَجُل: يَا رَسُوْلَ اللهِ! أَيّ الهِجْرَة أَفْضَل؟ قَالَ: أَنْ تَهجرُوا مَا كَرِهَ اللهُ وَالْهِجْرَةُ هِجْرَتَان: هِجّرْة الْحَاضِر و هِجْرة الْبَادِي أَمَا الْبَادِي فَإِنَّه يُطِيع إِذَا أُمر وَيُجِيب إِذًا دُعِي وأَمَا الْحَاضِر , فَهُو أَعْظَمُهُمَا بَلِيَّة وَأَفْضَلَهُمَا أَجْرًا.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ ایك آدمی نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! كونسی ہجرت افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: جسے اللہ تعالیٰ نا پسند كرے اسے چھوڑ دو، اور ہجرت دو قسم كی ہے، شہری كی ہجرت ، اور دیہاتی كی ہجرت ،دیہاتی كا معاملہ یہ ہے كہ جب اسے حكم دیا جاتا ہے تو اطاعت كرتا ہے ، اور بلایا جائے تو جواب دیتا ہے۔ جب كہ شہری آزمائش میں زیادہ ہوتا ہے اور اجر میں بھی افضل ہوتا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3687

عَنْ أَبِي مَسْعُود قَالَ: قِيْل لَہ: مَا سَمِعْتَ رَسُولَ الله صلی اللہ علیہ وسلم يَقول: فِي: ‘‘زَعَمُوا’’؟ قَالَ قَالَ رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم : بِئْس مَطِيَّة الرجل زَعَمُوا
مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے كہا كہ: ان سے پوچھا گیا: كیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے كہ وہ كہتے ہوں” لوگوں كا گمان ہے؟“ ابو مسعود نے كہا: (كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)آدمی كا برا تكیہ كلام یہ ہے كہ وہ كہے: لوگوں كا گمان ہے( لوگوں كا خیال ہے)۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3688

عَنِ ابن عَبَاس مَرْفُوعًا: تَسْمَعُون و يُسْمَعُ مِنْكُم، و يُسْمَعُ مِمَّن سَمِع مِنْكُم.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے: تم سنتے ہو اور تم سے سنا جائے گا اور جو تم سے سنیں گے ان سے سنا جائے گا۔ اور لوگوں سے دوسرے لوگ سنتے ہیں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3689

عَنْ أَبِي هُرَيْرَة مَرْفُوعًا : تَكْفِيْر كُل لِحَاء رَكْعَتَان
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے: ہر جھگڑے (یا گالی ) کاكفارہ دو ركعتیں ہیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3690

عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: ثَلَاثٌ أَحْلِفُ عَلَيْهِنَّ لَا يَجْعَلُ اللهُ مَنْ لَّهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَّا سَهْمَ لَهُ وسهامُ الْإِسْلَامِ ثَلَاثَةٌ: الصَّوْمُ والصَّلَاةُ وَالصدقة لَا يَتَوَلَّى اللهُ عَبْدًا فَيُوَلِّيهِ غَيْرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُحِبُّ رَجُلٌ قَوْمًا إِلَّا جاء مَعَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالرَّابِعَةُ لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهَا لم أخفْ أَنْ آثَمَ لَا يَسْتُرُ اللهُ عَبْده فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَ عليه في الآخرة .
عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان كرتی ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین باتیں ایسی ہیں جن پر میں قسم كھاتا ہوں اللہ تعالیٰ اس شخص كو جس كا اسلام میں كوئی حصہ ہے، اس آدمی كی طرح نہیں بنائےگا جس كا اسلام میں كوئی حصہ نہیں۔ اور اسلام كے تین حصے ہیں روزہ، نماز، اور صدقہ۔اللہ تعالیٰ ایسا نہیں كہ ایك بندے كو (دنیا میں) دوست بنائےاور قیامت كے دن اس كو كسی اور كے حوالے كر دے، اور جو شخص جس قوم سے محبت كرے گا قیامت كے دن انہی كے ساتھ آئے گا، اور چوتھی بات اگر میں اس پر قسم اٹھالوں تو مجھے اس بات كا ڈر نہیں كہ میں گناہ گار ہو جاؤں گا۔ وہ یہ ہے كہ: اللہ تعالیٰ جس بندے پر دنیا میں پردہ ڈالے ركھتا ہے تو قیامت كے دن بھی اس پر پردہ ڈالے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3691

عَنْ مُحَمَّد بن سَعْد عَنْ أَبِيه مَرْفُوْعاً: ثَلَاث مِّنَ السَّعَادَة و ثَلَاث مِّنَ الشَّقَاوَة فَمِن السَّعَادَة : الْمَرْأَة تَرَاهَا تُعْجِبُك و تَغِيب فتأمنها عَلَى نَفسِهَا ومَالِك , والدَّابَّة تَكُون وطيئة فتلحقك بِأَصْحَابِك, والدَّار تَكُون وَاسِعَة كَثِيرَة الْمَرَافِق . ومن الشَّقَاوَة الْمَرْأَة تَرَاهَا فتسوؤك وتَحْمِل لِسَانَهَا عَلَيْك وإِن غِبْت عَنْهَا لَم تأمنها عَلَى نَفْسِهَا , ومَالِك والدَّابَّة تَكُون قطوفا, فَإِن ضَرَبْتَهَا أتعبتك و إِن تَرَكْتَهَا لَم تلحقك بِأَصْحَابِك, وَالدَّار تَكُون ضَيِّقَة قَلِيلَة الْمَرَافِق.
محمد بن سعد رحمہ اللہ اپنے والد سے مرفوعا بیان كرتے ہیں : تین چیزیں خوش بختی سے ہیں، اور تین چیزیں بدبختی سے ہیں۔ جو چیزیں خوش بختی سے ہیں ان میں بیوی ہے کہ: تم بیوی كو دیكھو تو تمہیں خوش کردے، اور اگر تم كہیں جاؤ تو تمہاری عزت اور مال كی حفاظت كرے۔ وہ جانور جو تمہاری سواری ہو اور تمہیں تمہارے ساتھیوں سے ملا دے، اور وہ گھر جو كشادہ اور زیادہ گنجائش والا ہو۔ اور بد بختی یہ ہے كہ تم بیوی كو دیكھو تو وہ پریشان کردے، اور وہ اپنی زبان تمہارے سامنے لمبی كرے، اور اگر تم كہیں جاؤ تو نہ تمہاری عزت كی حفاظت كرے نہ مال كی، وہ جانور جوسست رفتارہواگر تم اسے مارو تو وہ تمہیں تھكا دے، اور اگر اسے چھوڑ دو تو وہ تمہیں تمہارے ساتھیوں كے ساتھ نہ ملائے، اور وہ گھر جو تنگ اور كم گنجائش والا ہو۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3692

عَنْ أَبِي هُرَيْرَة مرفوعا: الخَالُ وَارِثٌ .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ : ماموں وارث ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3693

عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ رضی اللہ عنہ عَنْ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: الرُّؤْيَا ثَلَاثٌ مِنْهَا أَهَاوِيلُ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ بِهَا ابْنَ آدَمَ وَمِنْهَا مَا يَهُمُّ بِهِ الرَّجُلُ فِي يَقَظَتِهِ فَيَرَاهُ فِي مَنَامِهِ وَمِنْهَا جُزْءٌ مِّنْ سِتَّةٍ وَّأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِّنَ النُّبُوَّةِ.
عوف بن مالك رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: خواب تین قسم كے ہیں، ان میں سے شیطان كےوسوسےہیں تاكہ ان كے ذریعے ابن آدم كو غمزدہ كر دے، ان خوابوں میں سے ایسے بھی ہیں جن كا خیال آدمی دن كے وقت لاتا ہے اور رات كو نیند میں انہیں دیكھتا ہے ، اور ان خوابوں میں سے وہ بھی ہے جو نبوت كا چھیالیسواں حصہ ہیں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3694

عَنْ عَلِيٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! إِذَا بَعَثْتَنِي أَكُونُ كَالسِّكَّةِ الْمُحْمَاةِ أَمِ الشَّاهِدُ يَرَى مَا لَا يَرَى الْغَائِبُ قَالَ: الشَّاهِدُ يَرَى مَا لَا يَرَى الْغَائِبُ.
علی‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے كہا كہ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جب آپ مجھے بھیجتے ہیں تو میری حیثیت ڈھالے ہوئے سکے کی ہوتی ہے یا شاہد کی جو وہ چیز دیکھتا ہے جو غائب نہیں دیکھ سکتا، یا سامنے والا ایسی چیز دیكھتا ہے جو غیر حاضر شخص نہیں دیكھ سكتا؟ آپ نے فرمایا: شاہد کی جو وہ چیز دیكھتا ہے جو غیر حاضر نہیں دیكھتا ۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3695

عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرفوعاً: الْعَبْدُ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِهِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ اللهِ فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ: غلام جب اپنے مالك كی خیر خواہی كرے اور اللہ كی عبادت عمدہ طریقے سے كرے تو اس كے لئے دو اجر ہیں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3696

عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرفوعاً: الْعَبْدُ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِهِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ اللهِ فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ: غلام جب اپنے مالك كی خیر خواہی كرے اور اللہ كی عبادت عمدہ طریقے سے كرے تو اس كے لئے دو اجر ہیں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3697

عَنْ حَمَلِ بن النَّابِغَةِ أَنَّهُ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ لِحْيَانِيَّةٌ وَّمُعَاوِيَّةٌ مِّنْ بني مُعَاوِيَةَ بن زَيْدٍ ، وَأَنَّهُمَا اجْتَمَعَتَا فَتَغَايَرَتَا ، فَرَفَعَتِ الْمُعَاوِيَّةُ حَجَرًا فَرَمَتْ بِهِ اللِّحْيَانِيَّةَ وَهِي حُبْلَى ، وَقَدْ بَلَغَتْ ، فَقَتَلَتْهَا فَأَلْقَتْ غُلامًا ، فَقَالَ حَمَلُ بن مَالِكٍ لِعِمْرَانَ بن عُوَيْمِرٍ : أَدِّ إِلَيَّ عَقْلَ امْرَأَتِي ، فَارْتَفَعَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَقَالَ: الْعَقْلُ عَلَى الْعَصَبَةِ وَفِي السّقْطِ غُرَّةُ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٌ .
حمل بن نابغہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اس كی دو بیویاں تھیں، لحیانہك اور معاویہ جس کا تعلق بنی معاویہ بن زید سے تھا۔ ایك مرتبہ دونوں اكھٹی ہوئیں تو جھگڑپڑیں۔ معاویہ نے ایك پتھر اٹھا كر لحیانہ كو مارا۔ وہ حاملہ تھی، پتھر بھر پور انداز میں لگا اور معاویہ نے لحیانہ كو قتل كر دیا۔ اس نے بچہ گرادیا (ضایع ہوگیا)حمل بن مالك نے عمران بن عویمر سے كہا: مجھے میری بیوی كی دیت ادا كرو، وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس مسئلہ لے كر گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دیت ورثاء كے ذمے ہے۔ اور بچہ گرانے میں ‘‘غرۃ’’ یعنی دیت کا دسواں حصہ غلام یا لونڈی كا ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3698

عَنْ عَمْرِو بْنِ حَزم: العَمدُ قوَدٌ , وَالخَطَأ دِيَة.
عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: جان بوجھ كر قتل كرنے میں قصاص ہے جب كہ قتل خطاء صورت میں دیت ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3699

عَنْ عُمَر مَرْفُوعاً: فِي الْأَنْفِ الدِّيَةُ إِذَا اسْتَوْعَب جَدْعَهُ مِئَةٌ مِّنْ الْإِبِلِ, وَفِي الْيَدِ خَمْسُونَ وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُون وَفِي الآمَّةِ ثُلُثُ النَّفْسِ وَفِي الْجَائِفَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ وَفِي كُلِّ أُصْبُعٍ مِمَّا هُنَالِكَ عَشْرٌ. .
) عمر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے: ناك میں دیت ہے، جب اسے جڑ سے كاٹ دیا جائے تو سو اونٹ ہیں، ہاتھ میں بچاس اونٹ ہیں، ٹانگ میں بچاس اونٹ۔سر کی چوٹ میں ایک تہائی دیت ہے اور پیٹ کے زخم میں ایک تہائی دیت ہے ،ہڈی توڑنے میں پندرہ اونٹ ہیں ،گوشت اتار نے میں (کہ ہڈی نظر آئے ) پانچ اونٹ ہیں ،دانت توڑنے میں پانچ اونٹ اور ہر انگلی میں دس اونٹ ہیں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3700

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی اللہ عنہ مرفوعا: لِلْعَبْدِ الْمَمْلُوكِ الصَّالِحِ أَجْرَانِ وَالَّذِي نَفْس أَبِي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ! لَوْلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ وَالْحَجُّ وَبِرُّ أُمِّي لَأَحْبَبْتُ أَنْ أَمُوتَ وَأَنَا مَمْلُوكٌ
) ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے: نیك صالح غلام كے لئے دوہرا اجر ہے۔ اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كی جان ہے! اگر جہاد فی سبیل اللہ، حج اور اپنی ماں سے حسن سلوك(خدمت)نہ ہوتا تو مجھے یہ بات پسند تھی كہ میں غلام ہو كر مروں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3701

عَنْ أَنسٍ رضی اللہ عنہ مَرْفُوعاً: مَنْ نَّصَرَ أَخَاهُ بِالْغَيْبِ نَصَرَهُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ.
) انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےکہ: جس شخص نے اپنے بھائی كی مدداس كی غیر موجودگی(یا سفر) میں كی اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس كی مدد كرے گا
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3702

عَنْ أَخْشَنِ السَّدُوسِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُولُ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! أَوْ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! لَوْ أَخْطَأْتُمْ حَتَّى تَمْلَأَ خَطَايَاكُمْ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ثُمَّ اسْتَغْفَرْتُمُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَغَفَرَ لَكُمْ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! أَوْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! لَوْ لَمْ تُخْطِئُوا لَجَاءَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِقَوْمٍ يُخْطِئُونَ ثُمَّ يَسْتَغْفِرُونَ اللهَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ.
) اخشن سدوسی رحمہ اللہ سے مروی ہے، انہوں نے كہا: میں انس بن مالك رضی اللہ عنہ كے پاس آیا ۔ انہوں نے كہا كہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے! یا فرمایا: اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم كی جان ہے! اگر تم اتنی خطائیں كرو كہ زمین و آسمان كا خلا پر ہو جائے، پھر تم اللہ عزوجل سے استغفار كرو تو وہ تمہیں بخش دے گا۔ اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں محمد كی جان ہے! یا فرمایا: اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم خطائیں نہ كروتو اللہ عزوجل ایسی قوم كو لے آئے گا جو خطائیں كرے گی، پھر اللہ سے استغفار كریں گی، اور اللہ تعالیٰ انہیں بخش دے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3703

عَنْ نَافِع أَنّ عُمرَ بَعَث سرِيَة فَاسْتَعْمَل عَلَيْهِم رَجُلًا يُّقَال لَه سَارِيَة , فَبَيْنَمَا عُمر يَخْطُب يَوم الْجُمْعَة فَقَال: يَا سَارِيَة! الْجَبَل , يَا سَارِيَة! الْجَبَل فَوَجَدُوا سَارِيَة قَد أَغَار إلى الْجَبَل في تِلْك السَّاعَة يَوم الْجُمْعَة و بَيْنَهُمَا مَسِيرَة شَهَر
نافع سے مروی ہے كہ: عمر‌رضی اللہ عنہ نے ایک فوجی مہم بھیجی، جن کا سپہ سالار ساریہ نامی آدمی کو بنایا اسی دوران عمر‌رضی اللہ عنہ خطبٔہ جمعہ ارشاد فرما رہے تھے، دوران خطبہ كہا: اے ساریہ! پیاڑ۔ اے ساریہ! پہاڑ۔ انہوں نے اس وقت ساریہ کو پہاڑ کی طرف سے حملہ کرتا ہوا پایا۔ حالانکہ ان کے درمیان ایک مہینے کی مسافت تھی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 3704

عَنْ عَائِشَةَ مرفوعا: يَا عَائِشَةُ! قَوْمُكِ أَسْرَعُ أُمَّتِي بِي لَحَاقًا قَالَتْ: فَلَمَّا جَلَسَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ! جَعَلَنِي اللهُ فِدَاءَكَ! لَقَدْ دَخَلْتَ وَأَنْتَ تَقُولُ كَلَامًا ذَعَّرَنِي قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَتْ: تَزْعُمُ أَنَّ قَوْمِي أَسْرَعُ أُمَّتِكَ بِكَ لَحَاقًا قَالَ: نَعَمْ قَالَتْ: وَمِمَّ ذَاكَ؟ قَالَ: تَسْتَحْلِيهِمْ الْمَنَايَا وَتَنْفَسُ عَلَيْهِمْ أُمَّتُهُمْ قَالَتْ: فَقُلْتُ: فَكَيْفَ النَّاسُ بَعْدَ ذَلِكَ أَوْ عِنْدَ ذَلِكَ؟ قَالَ: دَبًى تأْكُلُ شِدَادُهُ ضِعَافَهُ حَتَّى تَقُومَ عَلَيْهِمُ السَّاعَةُ
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے كہ: اے عائشہ! تمہاری قوم مجھے سب سے جلد ملے گی۔ جب آپ بیٹھ گئے تو میں نے كہا: اے اللہ كے رسول ! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان كرے، آپ ایسی بات كہتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے جس نے مجھے گھبراہٹ میں ڈال دیا۔ آپ نے فرمایا: وہ كیا بات ہے؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے كہا: آپ كا خیال ہے كہ میری قوم آپ كی امت میں سب سے پہلے آپ سے ملے گی؟ آپ نے فرمایا: ہاں ، عائشہ رضی اللہ عنہا نے كہا: یہ كس وجہ سے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواہشات انہیں شیریں محسوس ہونگی اور ان کی امت کے لوگ ان پر حسد کریں گے۔میں نے كہا: اس كے بعد كیسے لوگ ہونگے یا ان سے متصل؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ٹڈی(یا چیونٹی) کی طرح طاقتور لوگ كمزوروں كو كھائیں گے، یہاں تك كہ ایسے ہی لوگوں پر قیامت آجائے گی۔

Icon this is notification panel