78 Results For Hadith (Al Silsila Sahiha) Book ()
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2205

عن أبي هُرَيْرَة قال: أتِي النَّبِي ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِطَعَام و هَو بـ(مرِّ الظَّهْرَان)، فَقَال لَأَبِي بكر و عمرَ: ادْنُوا فَكُلَا، فَقَالَا: إِنَّا صَائِمَان، فَقَالَ: ارْحَلُوا لِصَاحِبَيْكُم! وَاعْمَلُوا لِصَاحِبَيْكُم! ادْنُوَا فَكُلَا.
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس كھانا لایا گیا آپ(مرا لظہران) میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ابو بكر اور عمر رضی ‌اللہ ‌عنہماسے فرمایا : قریب ہو جاؤ اور كھاؤ، دونوں نے كہا: ہم روزے سے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ساتھیوں (ابو بكر، عمر) كے كجاوے كس دو، اور اپنے ساتھیوں(ابو بكر ،عمر) كا كام كرو، تم دونوں قریب ہو جاؤ اور كھاؤ
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2206

عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أَحْصُوا هِلاَلَ شَعْبَانَ لِرَمَضَانَ وَلاَ تَخْلِطُوا بِرَمَضَانَ إِلاَّ أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صِيَامًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ وَصُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَإِنَّهَا لَيْسَتْ تُغَمَّى عَلَيْكُمُ الْعِدَّةُ.
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان كے لئے شعبان كے چاند كو شمار کیا كرو، اسے رمضان كے ساتھ نہ ملاؤ (یعنی ایک دن پہلے روزہ نہ رکھو)، سوائے اس صورت میں كہ یہ اس روزے كے موافق ہو جائے جو تم میں سے كوئی شخص ركھتا ہے۔ چاند دیكھ كر روزہ ركھو اور چاند دیكھ كر افطار كرو۔ اگر بادل چھا جائیں تو گنتی پر بادل نہیں چھا تے،(یعنی تیس دن پورے کرو)
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2207

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: إِذَا جَاءَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ وَصُفِّدَتِ الشَّيَاطِينُ
ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رمضان شروع ہو تا ہے تو جنت كے دروازے كھول دیئے جاتے ہیں، جہنم كے دروازے بند كر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین كو قید كر دیا جاتا ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2208

عَنْ عَدِيِّ بن حَاتِمٍ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِذَا جَاءَ رَمَضَانُ، فَصُمْ ثَلاثِينَ إِلا أَنْ تَرَى الْهِلالَ قَبْلَ ذَلِكَ .
عدی بن حاتم كہتے ہیں مجھ سے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کہ جب رمضان آئے تو تیس روزے ركھو، ہاں اگر اس سے پہلے چاند دیكھ لو(تو افطار كر لو)۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2209

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِذَا سَمِعَ أَحَدُكُمْ النِّدَاءَ وَالْإِنَاءُ عَلَى يَدِهِ فَلَا يَضَعْهُ حَتَّى يَقْضِيَ حَاجَتَهُ مِنْهُ
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص اذان كی آواز سنے اور برتن اس كے ہاتھ میں ہو تو اپنی ضرورت پوری كرنے تك اسے نہ ركھے(یعنی کھانا کھالے)۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2210

) قَالَ صلی اللہ علیہ وسلم : أَذِّنْ فِي قَوْمِكَ أَوْ فِي النَّاسِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ: مَنْ(كاَنَ) أَكَلَ فَلْيَصُمْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ (إِلَى اللَّيْل) وَمَنْ لَمْ يَكُنْ أَكَلَ فَلْيَصُمْ. ورد من حدیث سلمہ بن الاکوع و ...........
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عاشورا كے دن(یوم عاشورہ) اپنی قوم میں یا لوگوں میں اعلان كردو كہ: جس شخص نے كچھ كھا بھی لیا ہے تو وہ(رات تك) باقی دن كا روزہ مکمل کرے، اور جس شخص نے نہیں كھایا وہ روزہ ركھ لے۔ یہ حدیث سلمہ بن اکوع ......... رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2211

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ثُمَّ أُنْسِيتُهَا وَأَرَانِي صُبْحَهَا أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ قَالَ: فَمُطِرْنَا لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ فَصَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَانْصَرَفَ وَإِنَّ أَثَرَ الْمَاءِ وَالطِّينِ عَلَى جَبْهَتِهِ وَأَنْفِهِ.
عبداللہ بن انیس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے لیلۃ القدر دكھائی گئی، پھر مجھے بھلا دی گئی۔ میں نے اس كی صبح دیكھا كہ میں كیچڑ میں سجدہ كر رہا ہوں۔ صحابی بیان کرتے ہیں پھر تئیسویں رات بارش ہوئی ، رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، آپ نے سلام پھیرا تو كیچڑ كا نشان آپ كی پیشانی اور ناك پر تھا
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2212

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ثُمَّ أَيْقَظَنِي بَعْضُ أَهْلِي فَنُسِّيتُهَا فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْغَوَابِرِ.
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے شب قدر دكھلائی گئی، پھر مجھے میری كسی بیوی نے جگایا تو مجھےوہ رات بھول گئی۔ اسے آخری دس دنوں میں تلاش كرو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2213

عن أبي سعيد قال: مَر النَّبِي ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌عَلَى نَهَرٍ مِنْ مَاءٍ وَهو عَلَى بَغْلٍ وَالنَّاسُ صِيَامٌ، والمشاةُ كَثِيرٌ فَقَال: اِشْرَبُوا، فَجَعَلُوا يَنْظُرُون إِلَيْه، فَقَال: اِشْرَبُوا، فَإِنِّي أَيْسَرُكُم فَجَعَلُوا يَنْظُرُون إِلَيْه، فَحَوَّل وَرِكَه فَشَرِبَ وَشَرِبَ النَّاسُ.
ابو سعید كہتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سوار ایك پانی كی نہر كے پاس سے گزرے، لوگ روزہ ركھے ہوئے تھے۔ پید ل چلنے والے زیادہ تھے۔ آپ نے فرمایا: پانی پی لو، لوگ آپ كی طرف دیكھنے لگے۔ آپ نے فرمایا: پانی پی لو، كیوں كہ میں آسانی میں ہوں۔ لوگ پھر آپ كی طرف دیكھنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹانگ موڑی،پانی پیا تو لوگوں نے بھی پانی پی لیا
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2214

عَنْ عَلي أَنَّ رَسُول الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قال: اطْلُبُوا لَيْلَةَ الْقَدَر في الْعَشْر الْأَوَاخِر من رَمَضَان، فَإِن غُلِبْتُم فَلَا تُغْلَبُوا على السَّبْعِ الْبَوَاقِي.
علی‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شب قدر كو رمضان كی آخری دس راتوں میں تلاش كرو۔ اگر تم (اب تک) مغلوب ہوگئے ہو تو باقی سات راتوں میں مغلوب نہ ہونا
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2215

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أَفْضَلُ الصَّوْمِ صَوْمُ أَخِي دَاوُد كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا وَلَا يَفِرُّ إِذَا لَاقٰى.
عبداللہ بن عمرورضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: افضل روزہ ، میرے بھائی داؤد علیہ السلام كا روزہ ہے۔ وہ ایك دن روزہ ركھتے اور ایك دن روزہ چھوڑتے تھے۔ اور جب دشمن سے سامنا ہو جاتا تو بھاگتے نہ تھے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2216

عَنِ النُّعْمَان بْنَ بَشِيرٍ قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ فَقَالَ: أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ ثَلَاثًا وَاللهِ لَتُقِيمُنَّ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللهُ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ.
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرے كا رخ كر كے لوگوں كی طرف متوجہ ہوئے، اور (تین مرتبہ فرمایا): صفیں سیدھی كرلو، واللہ تم صفیں سیدھی كرو وگرنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا كر دے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2217

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِوَجْهِهِ فَقَالَ: أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ وَتَرَاصُّوا فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي.
انس بن مالك رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ نماز كی اقامت كہی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرے كا رخ كر كے ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: صفیں سیدھی كرو، آپس میں اچھی طرح مل جاؤ۔ میں تمہیں اپنے پیچھے سے دیكھتا ہوں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2218

) عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ثُمَّ يُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ لَا يَزِيدُ عَلَيْهَا فَيُقَالُ لَهُ: أَتُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ لَا تَزِيدُ عَلَيْهَا يَا أَبَا إِسْحَاقَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُولُ: الَّذِي لَا يَنَامُ حَتَّى يُوتِرَ حَازِمٌ.
سعد بن ابی وقاص‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی مسجد میں( مسجد نبوی میں) عشاء كی نماز پڑھتے، پھر ایك وتر سے زیادہ نہ پڑھتے۔ ان سے كہا گیا: ابو اسحاق آپ ایك وتر سے زیادہ نہیں پڑھتے ؟ انہوں نے كہا: جی ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: وہ شخص دانشمند ہے جو وتر پڑھنے سے پہلے نہیں سوتا
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2219

عن أبي هُرَيْرَة مرفوعا: إِن الله جَعَل الْبَرَكَة في السَّحُور و الْكَيْلِ.
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: اللہ عزوجل نے سحری اور پیمانے میں بركت ركھی ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2220

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ اللهَ عزوجل يَقُولُ: إِنَّ الصَّوْمَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ إِنَّ لِلصَّائِمِ فَرْحَتَيْنِ: إِذَا أَفْطَرَ فَرِحَ وَإِذَا لَقِيَ الله فَجَزَاهُ فَرِحَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ.
) ابو ہریرہ اور ابو سعید رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل فرماتاہے: روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس كا بدلہ دوں گا۔ روزہ دار كے لئے دو فرحتیں ہیں، جب افطار كرتا ہے تو فرحت محسوس كرتا ہے، اور جب اللہ سے ملاقات كرے گا، اور اللہ تعالیٰ اسے بدلہ دے گا تب فرحت محسوس كرے گا۔ اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم كی جان ہے ، روزے دار كے منہ كی بو اللہ كے نزدیك كستوری كی خوشبو سے زیادہ عمدہ ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2221

عَنِ ابن عُمَر قَال: قَال رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم : إِن الله وَمَلَائِكَتَه يُصَلُّون عَلَى الْمُتَسَحِّرِين.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اور اس كے فرشتے سحری كرنے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2222

عن ابن عمر مرفوعاً: إِن الله وَمَلَائِكَتَه يُصَلُّون عَلَى الْمُتَسَحِّرِين.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: اللہ اور اس كے فرشتے سحری كرنے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2223

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَجَاءَ شَابٌّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أُقَبِّلُ وَأَنَا صَائِمٌ؟ قَالَ: لَا فَجَاءَ شَيْخٌ فَقَالَ: أُقَبِّلُ وَأَنَا صَائِمٌ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فَنَظَرَ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ الشَّيْخَ يَمْلِكُ نَفْسَهُ.
عبداللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ ہم نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس بیٹھےہوئے تھے، ایك نو جوان آیا اورکہنے لگا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں روزے كی حالت میں بوسہ لے سكتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں ۔پھر ایك بوڑھا شخص آیا اور كہا: كیا میں روزے كی حالت میں بوسہ لے سكتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ ہم ایك دوسرے كی طرف دیكھنے لگے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بوڑھا اپنے آپ كو قابو ركھ سكتا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2224

عَنِ ابْن عُمَرَ: أَنَّ أَهْلَ الْجَاهِلِيَّةِ كَانُوا يَصُومُونَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَأَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌صَامَهُ وَالْمُسْلِمُونَ قَبْلَ أَنْ يُفْتَرَضَ رَمَضَانُ فَلَمَّا افْتُرِضَ رَمَضَانُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ عَاشُورَاءَ يَوْمٌ مِنْ أَيَّامِ اللهِ فَمَنْ شَاءَ صَامَهُ وَمَنْ شَاءَ تَرَكَهُ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ اہل جاہلیت عاشورہ كے دن كا روزہ ركھتے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمان بھی رمضان كے روزے فرض ہونے سے پہلے اس دن كا روزہ ركھا كرتے ۔ جب رمضان كے روزے فرض ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عاشورہ اللہ كے دنوں میں سے ایك دن ہے، جو چاہے اس دن روزہ ركھے جوچاہے روزہ نہ ركھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2225

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَرْفُوْعاً: إِنْ عِشْتُ إِنْ شَاءَ اللهُ إِلَى قَابِلٍ صُمْتُ التَّاسِعَ مَخَافَةَ أَنْ يَفُوتَنِي يَوْمُ عَاشُورَاءَ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ اگر اللہ نے چاہا اورمیں اگلے سال زندہ رہا تو میں نویں تاریخ (محرم) كا روزہ ركھوں گا اس ڈرسے كہ كہیں عاشورا كا دن مجھ سے چھوٹ نہ جائے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2226

عَنْ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌شَرِبَ شَرَابًا فَنَاوَلَهَا لِتَشْرَبَ فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ وَلَكِنْ كَرِهْتُ أَنْ أَرُدَّ سُؤْرَكَ فَقَالَ: إِنْ كَانَ قَضَاءً مِنْ رَمَضَانَ فَاقْضِي يَوْمًا مَكَانَهُ وَإِنْ كَانَ تَطَوُّعًا فَإِنْ شِئْتِ فَاقْضِي وَإِنْ شِئْتِ فَلَا تَقْضِي
) ام ھانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پیا، پھر پینے كے لئے برتن انہیں دے دیا۔ انہوں نے كہا: میں روزے سے ہوں لیكن آپ كا جھوٹا پانی لوٹا نا پسند نہیں كرتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ رمضان كی قضا ہے تو اس كی جگہ كسی اور دن قضا كر لینا، اگر یہ نفلی روزہ ہےتو چاہو تو اس كی قضا ادا كر لینا اور اگرنہ چاہو تو قضا نہ دینا
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2227

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِأَرْنَبٍ قَدْ شَوَاهَا وَجَاءَ مَعَهَا بِأَدَمِهَا فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَمْسَكَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَلَمْ يَأْكُلْ وَأَمْسَكَ أَصْحَابُهُ فَلَمْ يَأْكُلُوا وَأَمْسَكَ الْأَعْرَابِيُّ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَأْكُلَ؟ قَالَ: إِنِّي أَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ الشَّهْرِ قَالَ: إِنْ كُنْتَ صَائِمًا فَصُمْ أَيَّامَ الْغُرِّ. يَعْنِي: الأَيَّامَ الْبِيْض.
) ابو ہریر ہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس ایك بھنا ہوا خرگوش لایا ۔ اس كے ساتھ اس كا سالن بھی تھا، لا كر آپ كے سامنے ركھ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں كھایا، اور آپ كے صحابہ نے بھی نہیں كھایا۔ اعرابی بھی رك گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں كھانے سے كس نے روكا؟ اس نے كہا: میں مہینے میں تین دن روزہ ركھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم (تین دن کا) روزہ رکھنا چاہتے ہو تو پھر ایام غر(ایام بیض ١3۔ 14۔15تاریخ) كا روزہ ركھا كرو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2228

عَنْ نَّافِعٍ أَنَّ عَبْدِ اللهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُولُ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ: إِنَّ هَذَا يَوْمٌ كَانَ يَصُومُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَصُومَهُ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَتْرُكَهُ فَلْيَتْرُكْهُ.
) نافع سے مروی ہے كہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں بیان كیا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عاشورہ كے دن فرمایا: یہ وہ دن ہے جس دن اہل جاہلیت روزہ ركھتے تھے۔ جو شخص اس دن روزہ ركھنا چاہے وہ روزہ ركھ لے اور جو شخص اس دن روزہ نہ ركھنا چاہے وہ روزہ نہ ركھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2229

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌خَرَجَ يُخْبِرُ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَاحَى رَجُلَانِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ: إِنِّي خَرَجْتُ لِأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ وَإِنَّهُ تَلَاحَى فُلَانٌ وَفُلَانٌ فَرُفِعَتْ وَعَسَى أَنْ يَكُونَ خَيْرًا لَكُمْ اِلْتَمِسُوهَا فِي السَّبْعِ وَالتِّسْعِ وَالْخَمْسِ.
انس رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ مجھے عبادہ بن صامت‌رضی اللہ عنہ نے بتایا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شب قدر كے بارے میں بتانے كے لئے باہر نكلے تو دو مسلمان آپس میں جھگڑ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: میں تمہیں شبِ قدر كے بارے میں بتانے كے لئے باہر آیا تھا فلاں فلاں جھگڑ رہے تھے ، مجھےشبِ قدر بھلا دی گئی۔ ممكن ہے یہ بات تمہارے لئے بہتر ہو۔ اسے ستائیسویں ،انتیسویں اور پچیسویں رات میں تلاش كرو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2230

عن حَمْزة بن عَمْرٍو: أَنَّه سَأَل رَسُول اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌عن الصِّيَام في السَّفَر؟ فقال: أَيُّ ذَلِكَ عَلَيْك أَيْسَر فَافْعَل.
حمزہ بن عمرو‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سفر میں روزہ ركھنے كے بارے میں سوال كیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لئے جو كام آسان ہو كر لو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2231

عن أبي هُرَيْرَة عن أَسَامَة بن زيد (وَلَم يَقُلِ النَّسَائِي: عن أبي هُرَيْرَة ) قَال: قُلْت: يَا رَسُول الله! أَرَاك تَصُوم في شَهْرٍ مَّا لَم أَرَك تَصُوم في شَهْرٍ مِّثْل ما تَصُوم فِيه قال: أَيُّ شَهْرٍ؟ قُلْتُ: شَعْبَان، قال: شَعْبَانُ بَيْن رَجَب و رَمَضَان يَغْفُل النَّاسُ عَنْه تُرْفَع فِيه أَعْمَالُ الْعِبَاد، فَأُحِبُّ أَن لَا يُرْفَع عَمَلِي إِلَا و أَنا صَائِمٌ. قال: أَرَاك تَصُومُ الاثنينِ و الْخَمِيسَ فَلَا تَدَعُهُمَا؟ قال: إِن أَعْمَال الْعِبَاد... الحديث.
اسامہ بن زیدرضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ كو ایك مہینے میں (کثرت سے) روزہ ركھتے دیكھتاہوں، آپ اس كے علاوہ كسی اور مہینے میں اس طرح روزہ نہیں ركھتے۔ آپ نے پوچھا: وہ كون سا مہینہ ہے؟ میں نے كہا: شعبان میں۔ آپ نے كہا: شعبان ، رجب اور رمضان كے درمیان آتا ہے۔ لوگ اس سے غافل رہتے ہیں اس میں بندوں كے اعمال اوپرلےجائےجاتے ہیں۔ مجھے یہ بات پسند ہے كہ جب میرا عمل اوپر لے جایا جائے تو میں روزے كی حالت میں ہوں ۔ اسامہ‌رضی اللہ عنہ نے كہا: میں آپ كو دیكھتا ہوں كہ آپ پیر اور جمعرات كا روزہ ركھتے ہیں؟ انہیں چھوڑتے نہیں ؟ آپ نے فرمایا: بندوں كے اعمال ۔۔۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2232

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ –مَرَّتَيْنِ- قِيلَ: إِنَّكَ تُوَاصِلُ؟! قَالَ: إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي فَاكْلَفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ.
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مسلسل روزہ رکھنے سےبچو۔ كہا گیا: آپ تومسلسل روزے رکھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات كے وقت مجھے میرا رب كھلاتا پلاتا ہے۔ تم میں جتنی طاقت ہے اتنی ہی تكلیف اٹھاؤ۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2233

عَنْ أَنَسٍ مَرْفُوْعاً: بَكِّرُوا الإِفْطَارَ، وَأَخِّرُوا السُّحُورَ.
انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ افطار میں جلدی كرو اور سحری میں تاخیر كرو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2234

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْوِتْرِ مِنْ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ.
عائشہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شب قدر كو رمضان کی آخری دس راتوں میں سے طاق راتوں میں تلاش كرو۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2235

عَنْ عُبَيْدٍ الْأَعْرَجِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَهُوَ يَتَغَدَّى وَذَلِكَ يَوْمَ السَّبْتِ فَقَالَ: تَعَالِيْ فَكُلِي فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ فَقَالَ: لَهَا: صُمْتِ أَمْسِ؟ فَقَالَتْ: لَا فَقَالَ: فَكُلِي فَإِنَّ صِيَامَ يَوْمِ السَّبْتِ لَا لَكِ وَلَا عَلَيْكِ.
) عبید اعرج سے مروی ہے كہتے ہیں كہ مجھے میری دادی نے بیان كیا كہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس ہفتے كے دن آئیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم كھانا كھارہے تھے،آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: آؤ اور كھانا كھاؤ۔ انہوں نے كہا: میں روزے سے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ان سے كہا: كیا تم نے كل روزہ ركھا تھا؟ انہوں نے كہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تب تم كھاؤ، كیوں كہ ہفتے كے دن کے روزے کا نہ تمہیں ثواب ہے اور (نہ اس کے چھوڑنے پر) تمہیں گناہ یا سزا ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2236

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو بن العَاص، أَنَّ رَجُلًا جَـاءَ إِلَى النَّـبِي ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ: يَا رَسُـولَ اللهِ! أَتـأْذَنْ لِي أَنْ أَخْتَصِيَ؟ فَقَالَ صلی اللہ علیہ وسلم : خِصَاءُ أُمَّتِي الصِّيَامُ وَالْقِيَامُ.
) عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ ایك آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور كہا كہ: كیا آپ مجھے خصی ہونے كی اجازت دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت كا خصی پن روزے اور قیام اللیل ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2237

َعنْ عَائِشَة قَالَت: إِن حَمْزة بن عمرو الاسلمي سَأَل رَسُول الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ: يَارَسُول الله! إِنِّي رَجُل أَسْرُدُ الصَّوْمَ فَأَصُوم فِي السَّفَر؟ قَال: صُمْ إِن شِئْتَ وَأَفْطِر إِن شِئْتَ.
)عائشہ رضی اللہ عنہاكہتی ہیں كہ حمزہ بن عمرو اسلمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كیا اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں مسلسل روزے رکھتا ہوں کیا میں سفر میں روزہ ركھ سكتا ہوں؟ آپ نے فرمایا، چاہو تو روزہ ركھ لو، چاہو تو چھوڑ دو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2238

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ حَالَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ سَحَابٌ أَوْ ظُلْمَةٌ أَوْ هَبْوَةٌ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلَا تَسْتَقْبِلُوا الشَّهْرَ اسْتِقْبَالًا وَلَا تَصِلُوا رَمَضَانَ بِيَوْمٍ مِنْ شَعْبَانَ.
) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چاند دیكھ كر روزہ ركھو، چاند دیكھ كر افطار كرو، اگر تمہارے اورچاند كے درمیان كوئی بادل یا اندھیرا یا گرد و غبار حائل ہو جائے تو گنتی پوری كرو۔ مہینے كا استقبال (اس سے پہلے روز رکھ کر) نہ كرو اور رمضان كے ساتھ شعبان كا روزہ نہ ملاؤ
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2239

عن أبي الْمُلَيْحِ بن أَسَامَة، عن أَبِيه مرفوعاً: صُومُوا مِنْ وَضَحٍ إِلَى وَضَحٍ.
ابو ملیح بن اسامہ اپنے والد سے مرفوعا بیان كرتے ہیں كہ روشنی سے روشنی تك روزہ ركھو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2240

عَنِ ابن عَبَّاس، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِي صلی اللہ علیہ وسلم ، فَذَكَرَتْ لَه أَنَّ أُخْتَهَا نَذَرَتْ أَنْ تَصُومَ شَهْرًا ، وَأَنَّهَا رَكِبَتِ الْبَحْرَ فَمَاتَتْ وَلَم تَصُمْ، فَقَال لَهَا رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم : صُوْمِي عَنْ أُخْتِكِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ ایك عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئی اور كہا كہ اس كی بہن نے نذر مانی تھی كہ وہ ایك مہینے كے روزے ركھے گی۔ وہ سمندر كے سفر پر گئی اور مر گئی، اس نے روزے نہیں ركھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی بہن كی طرف سے روزے ركھو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2241

عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: فِي صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِّنَ الشَّهْرِ صَوْمُ الدَّهْرِ وَإِفْطَارُهُ.
معاویہ بن قرہ اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ہر مہینے تین روزے ركھنا گویا ساری عمر كے روزے اور افطاركی طرح ہیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2242

عَنْ عَامِرِ بْنِ مَسْعُودٍ مَرْفُوْعاً: الصَّوْمُ فِي الشِّتَاءِ الْغَنِيمَةُ الْبَارِدَةُ.
عامر بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: سردی میں روزہ ركھنا ٹھنڈی غنیمت ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2243

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَال: الصَّوْمُ يَوْمَ تَصُومُونَ وَالْفِطْرُ يَوْمَ تُفْطِرُونَ وَالْأَضْحَى يَوْمَ تُضَحُّونَ.
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزہ وہ دن ہے جس دن تم روزہ ركھتے ہو اور افطار(عیدالفطر) وہ دن ہے جس دن تم افطار كرتے ہو، اور اضحی(عید الاضحی) وہ دن ہے جس دن تم قربانی كرتے ہو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2244

عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يكَرِبَ عَنْ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم : عَلَيْكُمْ بِغَدَاءِ السُّحُورِ فَإِنَّهُ هُوَ الْغَدَاءُ الْمُبَارَكُ.
مقدام بن معدیكرب سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سحری كا كھانا لازمی کھاؤ،كیوں كہ یہ مبارك كھانا ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2245

عَنْ عَرْفَجَةَ قَالَ: كُنْتُ فِي بَيْتٍ فِيهِ عُتْبَةُ بْنُ فَرْقَدٍ فَأَرَدْتُ أَنْ أُحَدِّثَ بِحَدِيثٍ وَكَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌كَأَنَّهُ أَوْلَى بِالْحَدِيثِ مِنِّي فَحَدَّثَ الرَّجُلُ عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: فِي رَمَضَان تُفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ السَّمَاءِ (وَفِي رِوَايَةٍ: الْجَنَّة) وَتُغْلَقُ فِيهِ أَبْوَابُ النِّيْرَان وَيُصَفَّدُ فِيهِ كُلُّ شَيْطَانٍ مَرِيدٍ وَيُنَادِي مُنَادٍ (وَفِي رِوَايَةٍ: مَلَكٌ) كُلَّ لَيْلَةٍ: يَا طَالِبَ الْخَيْرِ هَلُمَّ وَيَا طَالِبَ الشَّرِّ أَمْسِكْ.
عرفجہ كہتے ہیں كہ میں ایك گھر میں تھا جس میں عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ بھی تھے،میں ایك حدیث بیان كرنا چاہتا تھا لیکن وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے صحابہ میں سے تھے اور حدیث بیان كرنے كے مجھ سے زیادہ لائق تھے۔ انہوں نے روایت كی كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان میں آسمان كے دروازے كھول دیئے جاتے ہیں(اور ایك روایت میں ہے: جنت كے)اور جہنم كے دروازے بند كر دیئے جاتے ہیں۔ ہر سر كش شیطان قید كر لیا جاتا ہے، اور ایك اعلان كرنے والا ہر رات اعلان كرتا ہے(اور ایك روایت میں ہے كہ: فرشتہ) كہ: اے خیر كے طالب! آؤ، اور اے شر كے طالب! رك جاؤ
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2246

عن عَائَشَة كَان ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِذَا تضوَّر من اللَّيْل قال: لَا إِلَه إِلَا الله الواحد الْقَهَّار، رَبُّ السَّمَاوَات و الْأَرَض و ما بَيْنَهُمَا الْعَزِيز الْغَفَّار.
عائشہ rسے مروی ہے كہ رات كے وقت جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھبراہٹ محسوس كرتے تو فرماتے: لَا إِلَه إِلَا الله الواحدُ الْقَهَّارُ، رَبُّ السَّمَاوَات و الْأَرَض و ما بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُاللہ كے علاوہ كوئی معبودِبرحق نہیں، اكیلا زبردست، آسمانوں اور زمین كا رب اور جو كچھ ان كے درمیان ہے ،غالب بخشش كرنے والا
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2247

عَنْ عَائِشَةَ: كَان ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِذَا تَهَجَّد يُسَلِّمُ بَيْن كُل رَكْعَتَيْن.
عائشہ rسے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب تہجد پڑھتے تو ہر دو ركعتوں كے بعد سلام پھیرتے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2248

عن سَهلِ بن سَعدٍ: كَان ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِذَا كَان صَائِمًا أَمَرَ رَجُلًا فَأَوْفَى عَلَى نَشْرٍ، فَإِذَا قال: قَد غَابَتِ الشَّمْسُ
سہل بن سعد‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب روزے سے ہوتے تو كسی آدمی كو حكم دیتے وہ اونچی جگہ پربیٹھ جاتا،جب وہ كہتا كہ سورج غروب ہو چكا ہے تو آپ افطار كر لیتے۔( )
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2249

عَنْ أَنَسٍ: كَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِذَا كَانَ مُقِيمًا اعْتَكَفَ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ وَإِذَا سَافَرَ اعْتَكَفَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ عِشْرِينَ
انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب مقیم ہوتے تو رمضان كے آخری دس دنوں میں اعتكاف كرتے اور جب سفر میں ہوتے تو آئندہ برس بیس دن اعتكاف كرتے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2250

عن أَنسٍ: كَان ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌لَا يُصَلِّي الْمَغْرِب وَهو صَائِمٌ حَتَّى يُفْطِرَ، وَلَو عَلَى شَرْبَةٍ مِّنْ مَّاءٍ.
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار كرنے تك مغرب كی نماز نہ پڑھتے، چاہے ایك گھونٹ پانی ہی سے كیوں نہ ہو۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2251

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: كَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌لَا يُفْطِرُ أَيَّامَ الْبِيضِ فِي حَضَرٍ وَلَا سَفَرٍ.
) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرو سفر میں ایامِ بیض (13۔14۔15) كا روزہ نہیں چھوڑا كرتے تھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2252

عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : كَانَ يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ ثُمَّ يَجْعَلُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا ثَوْبًا، يَعْنِي: الْفَرْجَ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے كی حالت میں قربت اختیاركرتے تھے(جماع کے علاوہ)، اور شرمگاہ كے درمیان كپڑاحائل كر لیتے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2253

عن أَنس: كَان ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَبْدَأُ إِذَا أَفْطَرَ بِالتَّمْرِ.
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار كرتے تو كھجور سے ابتدا ءكرتے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2254

عَنْ عَائِشَةَ: كَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَجْتَهِدُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مَا لَا يَجْتَهِدُ فِي غَيْرِهِ
عائشہ rسے مروی ہےكہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرے میں اتنی محنت(عبادت)كرتے،جتنی محنت(عبادت)بقیہ دنوں میں نہ كرتے تھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2255

عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: كَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ لَا يَدَعُهُمَا يَقُولُ: لَا يَزِيدُ عَلَيْهِمَا. يَعْنِي: الْفَرِيضَةَ.
) عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں روزہ بھی ركھتے اور افطار بھی كرتے، اور دو ركعتیں پڑھتےانہیں چھوڑتے نہ تھے۔ عبداللہ كہتے ہیں كہ آپ ان دو فرض رکعتوں سے زیادہ (سنن) نہیں پڑھتے تھے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2256

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: كَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يُفْطِرُ عَلَى رُطَبَاتٍ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ رُطَبَات فَعَلَى تَمَرَات فَإِنْ لَمْ يَكُنْ حَسَا حَسَوَاتٍ مِّنْ مَاءٍ.
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے سے پہلے چند تازہ كھجوروں سے افطار كرتے۔اگر تازہ كھجوریں نہ ملتیں تو خشك كھجوروں سے ،اگر یہ بھی نہ ہوتیں تو آپ پانی كے چند گھونٹ پی لیتے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2257

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ وَلَكِنَّهُ أَمْلَكُكُمْ لِإِرْبِهِ.
عائشہ rسے مروی ہے كہتی ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے كی حالت میں بوسہ لیتےاور روزے كی حالت میں قربت اختیاركرتے(جماع کے علاوہ)، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جذبات پر تم سے بہت زیادہ قابو ركھتے تھے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2258

عَنْ عَائِشَةَ: كَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يُقَبِّلُنِي وَهُوَ صَائِمٌ وَأَنَا صَائِمَةٌ.
عائشہ rسے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے كی حالت میں بوسہ لیتے اور میں بھی روزے سے ہوتی
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2259

عَنِ ابن عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَتِ امْرَأَة تُصَلِّي خَلْفَ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌(حسناءمِنْ) أَجْمَل النَّساء ، فَكَان نَاس يُصَلُّون فِي آخَر صُفُوفِ الرِّجَال فَيَنْظُرُوْا إِلَيْهَا ، فَكَانَ أَحَدُهُم يَنْظُر إِلَيْهَا مِنْ تَحْتِ إِبِطِه (إِذاَ رَكَعَ) ، وَكَانَ أَحَدُهُم يَتَقَدَّم إِلَى الصَّفِّ الْاوَّل حَتَّى لَا يَرَاهَا ، فَأَنْزَلَ اللهُ -عَزَّ وَجَلَّ- هَذِهِ الْآيَة: وَ لَقَدۡ عَلِمۡنَا الۡمُسۡتَقۡدِمِیۡنَ مِنۡکُمۡ وَ لَقَدۡ عَلِمۡنَا الۡمُسۡتَاۡخِرِیۡنَ (۲۴) الحجر.
) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہتے ہیں كہ ایك عورت جو عورتوں میں( انتہائی حسین و جمیل تھی) نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پیچھے نماز پڑھتی تھی۔كچھ لوگ مردوں كی آخری صف میں نماز پڑھتے تھے اور اس كی طرف دیكھتے تھے۔ كوئی شخص(جب ركوع كرتا) تو اسے اپنی بغل كے نیچے سے دیكھتا اور كوئی اگلی صف میں آگے بڑھ جاتا تاكہ اسے نہ دیكھ سكے۔ تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی:(الحجر:۲۴) یقینا ہم نے تم میں سے آگے بڑھنے والوں كو جان لیا اور پیچھے رہنے والوں كو بھی
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2260

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ النُّعْمَانِ السُّحَيْمِىِّ قَالَ: أَتَانِى قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ فِى رَمَضَانَ فِى آخِرِ اللَّيْلِ بَعْدَ مَا رَفَعْتُ يَدِى مِنَ السَّحُورِ لِخَوْفِ الصُّبْحِ فَطَلَبَ مِنِّى بَعْضَ الإِدَامِ فَقُلْتُ يَا عَمَّاه! لَوْ كَانَ بَقِىَ عَلَيْكَ مِنَ اللَّيْلِ شَىْءٌ لَأُدُخْلَتُكَ إِلَى طَعَامٍ عِنْدِى وَشَرَابٍ. قَالَ: عِنْدَكَ؟ فَدَخَلَ فَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ ثَرِيدًا وَلَحْمًا وَنَبِيذًا فَأَكَلَ وَشَرِبَ وَأَكْرَهَنِى فَأَكَلْتُ وَشَرِبْتُ وَإِنِّى لَوَجِلٌ مِنَ الصُّبْحِ ثُمَّ قَالَ: حَدَّثَنِى طَلْقُ بْنُ عَلِىٍّ أَنَّ نَبِىَّ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: « كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلاَ یَھِیْدَنَّکُمْ السَّاطِعُ الْمُصْعِدُ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَعْتَرِضَ لَكُمُ الأَحْمَرُ.
عبداللہ بن نعمان سحیمی كہتے ہیں كہ قیس بن طلق آخری رات رمضان میں میرے پاس آئے ، جب صبح كے خوف سے میرا ہاتھ سحری سے اٹھ چكا تھا۔ انہوں نے مجھ سے تھوڑا سا سالن مانگا، میں نے ان سے كہا: چچا جان اگر آپ كے نزدیك رات كا كچھ حصہ باقی ہے تو میں اپنے پاس موجود كھانے پینے كی چیزیں آپ كے سامنے پیش كر سكتا ہوں؟ انہوں نے كہا: تمہارے پاس كیا ہے؟ وہ آئے تو میں نے ثرید ،گوشت اور نبیذ ان كے قریب كر دی۔ انہوں نے خود بھی كھایا پیا اور مجھے بھی كھانے پینے پر مجبور كیا۔ میں صبح طلوع ہونے سے ڈر رہا تھا۔ پھر وہ كہنے لگے طلق بن علی رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان كیا كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كھاؤ اور پیواور لمبائی میں جانے والی دھاری تمہیں کھانے سے نہ روکے،كھاؤ اور پیو حتی كہ تمہارے لئے سرخ پٹی نمودار ہو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2261

ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس لہسن اور پیاز كا ذكر كیا گیا ، پوچھا گیا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان میں لہسن زیادہ تیز ہے كیا آپ اسے حرام قراردیتے ہیں؟ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اسے كھاؤ اور تم میں سے جو شخص اسے كھائے وہ اس مسجد كے قریب نہ آئے، جب تك اس كی بو ختم نہ ہو جائے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2262

عن أبي هُرَيْرَة مَرْفُوْعاً: لَيْلَةُ الْقَدَر لَيْلَةَ سَابِعَة أَو تَاسِعَة وَعِشْرِين ، وَإِن الْمَلَائِكَةَ تِلْكَ اللَّيْلَة في الْأَرَض أَكْثَرُ من عَدَدِ الْحَصَى.
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: شب قدر ستائیسویں یا انتیسویں رات ہے۔ اس رات زمین پر فرشتوں كی تعداد كنكریوں كی تعداد سے زیادہ ہوتی ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2263

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَنَعَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَمْرًا فَتَرَخَّصَ فِيهِ فَبَلَغَ ذَلِكَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ فَكَأَنَّهُمْ كَرِهُوهُ وَتَنَزَّهُوا عَنْهُ فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَقَامَ خَطِيبًا فَقَالَ: مَا بَالُ رِجَالٍ بَلَغَهُمْ عَنِّي أَمْرٌ تَرَخَّصْتُ فِيهِ فَكَرِهُوهُ وَتَنَزَّهُوا عَنْهُ فَوَاللهِ لَأَنَا أَعْلَمُهُمْ بِاللهِ وَأَشَدُّهُمْ لَهُ خَشْيَةً
عائشہ rسے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایك حكم دیا ،پھر اس میں رخصت دی، آپ كے صحابہ تك یہ بات پہنچی تو انہیں یہ بات ناپسند لگی اور اس کام سے ركے رہے۔ آپ تك یہ بات پہنچی تو آپ خطبہ دینے كے لئے كھڑے ہوئے اور فرمایا: لوگوں كو كیا ہو گیا ہے كہ میری طرف سے انہیں ایك حكم ملا، پھر میں نے اس میں رخصت دی تو لوگوں كو نا پسند لگا، اور اس سے ركے رہے؟ واللہ! میں اللہ كے بارے میں ان سے زیادہ علم ركھتا ہوں اور ان سے زیادہ اللہ سے ڈرتا ہوں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2264

عَنْ أَنَسٍ مَرْفُوْعاً: مَنْ أَرَادَ أَنْ يَصُومَ فَلْيَتَسَحَّرْ بِشَيْءٍ.
انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جو شخص روزہ ركھنا چاہے وہ كسی چیز سے سحری كر لے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2265

عَنْ أَبِي هُرَيْرَة مَرْفُوْعاً: مَنْ ذَرَعَه الْقَيْءُ فَلَا يَقْضِ.
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جس شخص كو قے آئے تو وہ قضا نہ دے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2266

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ أنْ يَطْعَمَ [يومَ الفِطْرِ] قَبْلَ أنْ يَخْرُجَ وَلَوْ بِتَمْرَةٍ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ: سنت سے ہے كہ (عیدالفطر )كے دن باہر نكلنے سے پہلے كچھ كھا لے چاہے كھجور ہی كیوں نہ ہو۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2267

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللهِ بَاعَدَ اللهُ مِنْهُ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ مِائَةِ عَامٍ.
عقبہ بن عامر سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے اللہ كے راستے میں ایك دن كا روزہ ركھا اللہ تعالیٰ اس سے جہنم كو سو سال كی مسافت تك دور كر دے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2268

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللهِ جَعَلَ الله بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ
) ابو امامہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اللہ كے راستے میں ایك دن كا روزہ ركھا اللہ تعالیٰ اس شخص اورجہنم كے درمیان آسمان و زمین كے برابر خندق بنا دے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2269

) عن أبي هُرَيْرَة ، عن النَّبِي صلی اللہ علیہ وسلم : نِعْمَ سَحُورُ الْمُؤْمِنِ التَّمْرَ.
) ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مو من كی بہترین سحری كھجور ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2270

عن أَنسٍ ، قَالَ: نَهَى ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌عَنْ صَوْم سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنَ السَّنَةِ: ثَلَاثَةَ أَيَّامِ التَّشْرِيق ، وَيَوْمَ الْفِطْرِ ، وَيَوْم الْأَضْحَى ، وَيَوْمَ الْجُمُعَة ، مُخْتَصَّةً مِنَ الْأَيَّام .
) انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سال میں چھ دن روزہ ركھنے سے منع فرمایا: تین دن ایامِ تشریق كے، ایك عیدالفطر كا دن، ایك عیدالاضحی كا دن اور خاص كیا ہوا جمعہ كا دن
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2271

عَنْ أَبِي هُرَيْرَة أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : نَهَى عَنْ صِيَام يَوْمِ الْجُمُعَة إِلَّا فِي أَيَّامٍ قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَه .
) ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ كے دن خصوصی طورپرروزہ ركھنے سے منع فرمایا۔ سوائے اس صورت میں كہ اس سے ایك دن پہلے یا ایك دن بعد روزہ ركھا جائے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2272

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: هَذَا رَمَضَانُ قَدْ جَاءَكُمْ تُفَتَّحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَتُغَلَّقُ فِيهِ أَبْوَابُ النَّارِ وَتُسَلْسَلُ فِيهِ الشَّيَاطِينُ.
انس بن مالك رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ رمضان كا مہینہ تمہارے پاس آگیاہے، اس میں جنت كے دروازے كھول دیئے جاتے ہیں، جہنم كے دروازے بند كر دیئے جاتے ہیں، اور اس میں شیاطین كو جكڑ دیا جاتا ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2273

عَنْ خَالِد بْن مَعْدَان قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ الْمُبَارَك. يَعْني: السَّحُور.
خالد بن معدان سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مبارك كھانے كی طرف آؤ، یعنی سحری کی طرف
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2274

عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَجِدُ بِي قُوَّةً عَلَى الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ؟ فَقَالَ: رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌هِيَ رُخْصَةٌ مِّنَ اللهِ فَمَنْ أَخَذَ بِهَا فَحَسَنٌ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَصُومَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ.
حمزہ بن عمرو اسلمی سے مروی ہے كہ انہوں نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سفر میں روزہ ركھنے كی طاقت ركھتا ہوں،کیا مجھ پر كوئی گناہ ہوگا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اللہ كی طرف سے رخصت ہے، جس شخص نے اس رخصت كو لیا اس نے اچھا كیا اور جس شخص نے روزہ ركھا اس پر كوئی گناہ نہیں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2275

عَنْ كَهْمَس الْهِلَالِيّ قَالَ: أَسْلَمْتُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَأَخْبَرْتُه بِإِسْلَامِي ، فَمَكَثْتُ حَوْلًا وَقَد ضَمرْتُ وَنَحِل جِسْمِي [ ثُمَّ أَتَيْتُه ] ، فَخَفَض فِي الْبَصَر ثُمَّ رَفَعَه ، قُلْتُ: أَمَا تَعْرِفُنِي قَالَ: وَمَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: أَنَا كَهْمَس الْهِلَالِيّ. قَالَ: فَمَا بَلَغ بِكَ مَا أَرَى؟ قُلْتُ: مَا أَفْطَرْتُ بَعْدَكَ نَهَارًا ، وَلَا نِمْتُ لَيْلًا، فَقَالَ: وَمَنْ أَمَرَك أَنْ تُعَذِّبَ نَفْسَكَ؟! صُمْ شَهْرَ الصَّبْر، وَمِنْ كُلّ شَهْرٍ يَوْمًا. قُلْتُ: زِدْنِي. قَالَ: صُمْ شَهْر الصَّبْر ، وَمِنْ كُلّ شَهْر يَوْمَيْن. قُلْتُ: زِدْنِي أَجِد قُوَّةً. قَالَ: صُمْ شَهْرَ الصَّبْر وَمِنْ كُلّ شَهْر ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ .
كہمس ہلالی كہتے ہیں كہ میں مسلمان ہوا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آكر اپنے اسلام كے بارے میں بتایا، پھر میں ایك سال كے بعد آپ كے پاس آیا تومیں دبلا ہوگیاتھا میرا جسم كمزور ہو چكا تھا۔ آپ نے مجھ پر نگاہیں ڈالیں پھر نگاہیں اٹھالیں۔ میں نے كہا: كیا آپ نہیں پہچانتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كون ہو؟ میں نے كہا: میں كہمس ہلالی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کس چیز نے اس حال کو پہنچا دیا جو میں تمہیں اس طرح دیكھ رہا ہوں؟ میں نے كہا: میں نے آپ كے پاس سے جانے كے بعد كسی دن روزہ نہیں چھوڑا اور كوئی رات سو كر نہیں گزاری۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں كس نے حكم دیا تھا كہ تم اپنے آپ كو عذاب دو؟ صبر(رمضان ) كے مہینے كے روزے ركھو اور ہر مہینے ایك روزہ ۔میں نے كہا: مجھے زیادہ اجازت دیجئے۔ آپ نے فرمایا: صبر كے مہینے كے روزے ركھو اور ہر مہینے دو روزے ۔میں نے كہا: مجھے زیادہ كی اجازت دیجئے میں قوت محسوس كرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: صبر(رمضان) كے مہینے كے روزے ركھو اور ہر مہینے تین دن
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2276

عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ:لاَ تَصُومُ الْمَرْأَةُ يَوْماً تَطَوُّعاً فِى غَيْرِ رَمَضَانَ وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت اپنے شوہر كی موجودگی میں اس كی اجازت كے بغیر رمضان كے علاوہ نفلی روزہ نہ ركھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2277

عَنْ بَشِيْرٍ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُوْلَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَصُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ؟ وَلَا أُكَلِّمُ ذَلِكَ الْيَوْمَ أَحَدًا؟ قَالَ: لَا تَصُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَّا فِي أَيَّامٍ هُوَ أَحَدُهَا وَأَمَّا أَنْ لَا تُكَلِّمَ أَحَدًا فَلَعَمْرِي لَأَنْ تَكَلَّمَ بِمَعْرُوفٍ وَتَنْهَى عَنْ مُنْكَرٍ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَسْكُتَ.
بشیر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كیا: میں جمعہ كے دن كا روزہ رکھوں اور اس دن کسی سے بات نہ کروں (تو کیا حکم ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ كے دن روزہ مت ركھو، لیكن اس كے ساتھ کسی دن کوملالو، اور تم كسی شخص سے بات نہیں كرتے تو قسم ہے اگر تم نیكی كی بات كرو اور برائی سے روكو تو یہ خاموش رہنے سے بہتر ہے
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2278

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: لاَ تَصُمْ يومَ السبتِ إلا في فَرِيْضَةٍ ، وَلَوْ لَمْ تَجِدْ إلا لِحَاءَ شجرةٍ فَأَفْطِرْ عليهِ.
) ابو امامہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوائے فرض روزے كے ہفتے كے دن كا روزہ مت ركھو ، اور اگر تمہیں درخت كی جڑ ہی ملے تو اس سے روزہ افطار كر لو
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2279

عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ:لاَ تَصُومُ الْمَرْأَةُ يَوْماً تَطَوُّعاً فِى غَيْرِ رَمَضَانَ وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ.
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت اپنے شوہر كی موجودگی میں اس كی اجازت كے بغیر رمضان كے علاوہ نفلی روزہ نہ ركھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2280

) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : لَا تَصُومُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَّا وَقَبْلَهُ يَوْمٌ أَوْ بَعْدَهُ يَوْمٌ .
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ كے دن كا روزہ مت ركھو۔ سوائے اس صورت میں كہ اس سے پہلے كا دن ملا لو یا اس كے بعد كا دن
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2281

عَن جَابِر أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: لَا وِصَالَ فِي الصِّيَام .
جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نفلی)روزوں میں كوئی وصال(تسلسل) نہیں
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 2282

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَرْفُوْعاً: لَا يُعْدِي شَيْءٌ شَيْئًا لَا يُعْدِي شَيْءٌ شَيْئًا ثَلَاثًا. فَقَامَ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ النُّقْبَةَ تَكُونُ بِمِشْفَرِ الْبَعِيرِ أَوْ بِعَجْبِهِ فَتَشْمَلُ الْإِبِلَ جَرَبًا قَالَ: فَسَكَتَ سَاعَةً فَقَالَ مَا أَعْدَى الْأَوَّلَ؟ لَا عَدْوَى وَلَا صَفَرَ وَلَا هَامَةَ خَلَقَ اللهُ كُلَّ نَفْسٍ فَكَتَبَ حَيَاتَهَا وَمَوْتَهَا وَمُصِيبَاتِهَا وَرِزْقَهَا.
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: كوئی چیز كسی دوسری چیز كو متعدی نہیں كرتی ، كوئی چیز كسی دوسری چیز كو متعدی نہیں كرتی، تین مرتبہ فرمایا۔ ایك اعرابی كھڑا ہوا اور كہنے لگا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک دانہ اونٹ کی آنکھ یا دم میں نکلتا ہے اور دوسرے اونٹوں کو بھی خارش زدہ کردیتا ہے؟ آپ كچھ دیر خاموش رہے ،پھر فرمایا: پہلے كو كس نے متعدی كیا؟ كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ كوئی پیٹ كی بیماری ہے یا نہ صفر کا مہینہ منحوس ہے، نہ كوئی الو (کی آواز منحوس) ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق كو پیدا كیا تو اس كی زندگی،موت اوراس كی پریشانیاں، اور اس كا رزق لكھ دیا

Icon this is notification panel