30 Results For Hadith (Musnad Ahmad ) Book ()
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1419

۔ (۱۴۱۹) عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((کُلُّ الْأَرْضِ مَسْجِدٌ وَطَہُورٌ إِلاَّ الْمَقْبَرَۃَ وَالْحَمَّامَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۸۰۶)
سیّدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قبرستان اور حمام کے علاوہ ساری زمین مسجد ہے اور پاک کرنے والی ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1420

۔ (۱۴۲۰) عَنْ أَبِیْ مَرْثَدٍ الْغَنَوِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا تُصَلُّوْا إِلَی الْقُبُورِ وَلَا تَجْلِسُوْا عَلَیْہَا (وَفِیْ لَفْظٍ) لَاتَجْلِسُوْا عَلَی الْقُبُورِ وَلَا تُصَلُّوْا عَلَیْہَا۔)) (مسند احمد: ۱۷۳۴۸)
سیّدناابو مرثد غنوی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: قبروں کی طرف نماز نہ پڑھو اور نہ ان پر بیٹھو۔ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں: قبروں پر بیٹھو نہ ان پر نماز پڑھو۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1421

۔ (۱۴۲۱) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُصَلِّیْ فِیْ مَرَابِدِ الْغَنَمِ وَلَا یُصَلِّی فِی مَرَابِدِ الإِْبِلِ وَالْبَقْرِ۔ (مسند احمد: ۶۶۵۸)
سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیتے تھے اور اونٹوں اور گائیوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھتے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1422

۔ (۱۴۲۲) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِذَا لَمْ تَجِدُوْا إِلاَّ مَرَابِضَ الْغَنَمِ وَمَعَاطِنَ الإِْبِلِ فَصَلُّوْا فِیْ مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوْا فِیْ مَعَاطِنِ الإِْبِلِ۔)) (مسند احمد: ۱۰۳۷۰)
سیّدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم بکریوں اور اونٹوں کے باڑوں کے علاوہ کوئی جگہ نہ پاؤ تو بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کرو اور اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھا کرو۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1423

۔ (۱۴۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا یَعْقُوْبُ ثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ الرَّبِیْعِ بْنِ سَبُرَۃَ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ (سَبْرَۃَ بْنِ مَعْبَدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ) عَنِ النَّبِیِِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَحْوَہُ۔ (مسند احمد: ۱۵۴۱۶)
سیّدنا سبرہ بن معبد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اسی طرح کی حدیث بیان کی ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1424

۔ (۱۴۲۴) عَنْ ابْنِ مُغَفَّلِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاۃُ وَأَنْتُمْ فِی مَرَابِضِ الْغَنَمِ فَصَلُّوْا ، وَإِذَا حَضَرَتْ وَأَنْتُمْ فِی أَعْطَانِ الإِْبِلِ فَـلَا تُصَلُّوْا، فَإِنَّہَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّیَاطِیْن۔))(مسند احمد: ۲۰۸۱۵)
سیّدنا عبد اللہ بن مغفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب نماز کا وقت آ جائے اور تم بکریوں کے باڑوں میں ہو تو نماز پڑھ لیا کرو، لیکن جب نماز حاضر ہو جائے اور تم اونٹوں کے باڑوں میں ہو تو وہاں نماز نہ پڑھا کرو، کیونکہیہ شیطانوں سے پیدا کیے گئے ہیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1425

۔ (۱۴۲۵) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا تُصَلُّوْا فِیْ عُطُنِ الإِْبِلِ فَإِنَّہَا مِنَ الْجِنِّ خُلِقَتْ، أَلَا تَرَوْنَ عُیُوْنَہَا وَھِبَابَہَا إِذَا نَفَرَتْ وَصَلُّوْا فِی مُرَاحِ الْغَنَمِ فَإِنَّہَا ھِیَ أَقْرَبُ مِنَ الرَّحْمَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۸۳۱)
سیّدنا عبد اللہ بن مغفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھا کرو، کیونکہیہ جنوں سے پیدا کیے گئے ہیں، جب یہ بدکتے ہیں تو کیا تم ان کی آنکھیں اور ہوشیاری نہیں دیکھتے۔ البتہ بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کرو کیونکہیہ رحمت کے زیادہ قریب ہیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1426

۔ (۱۴۲۶) عَنْ عَمْرِوبْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْیَنْفَتِلُ عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ، وَرَأَیْتُہُیُصَلِّیْ حَافِیًا وَمُنْتَعِلاً، وَرَأَیْتُہٗیَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا۔ (مسند احمد: ۷۰۲۱)
سیّدنا عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اس کے دادا (سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا، آپ (سلام پھیرنے کے بعد کبھی) دائیں طرف سے پھرتے تھے اور کبھی بائیں طرف سے، آپ ننگے پاؤں بھی نماز پڑھ لیتے تھے اور جوتا پہن کربھی، نیز میں نے دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہو کر بھی پی لیا کرتے تھے اور بیٹھ کر بھی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1427

۔ (۱۴۲۷) عَنْ أَبِیْ سَعْیِدٍ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی فَخَلَعَ نَعْلَیْہِ فَخَلَعَ النَّاسُ نِعَالَھُمْ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ((لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَکُمْ؟)) فَقَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! رَأَیْنَاکَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا، قَالَ: ((إِنَّ جِبْرِیْلَ أَتَانِیْ فَأَخْبَرَنِیْ أَنَّ بِہِمَا خَبَثًا، فَإِذَا جَائَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیَقْلِبْ نَعْلَہُ فَلْیَنْظُرْ فِیْہِمَا، فَإِنْ رَاٰی بِہِمَا خَبَثًا فَلْیَمْسَحْہُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ لِیُصَلِّ فِیْہِمَا۔)) (مسند احمد: ۱۱۱۷۰)
سیّدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز پڑھ رہے تھے ، اچانک آپ نے جوتے اتار دیے،یہ دیکھ کر مقتدی لوگوں نے بھی جوتے اتار دیے۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں سے پوچھا: تم نے جوتے کیوں اتارے؟ لوگوں نے جواب دیا: اے اللہ کے رسول! جب ہم نے آپ کو جوتے اتارتے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی اتار دیے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے پاس تو جبریل علیہ السلام آئے تھے اورانہوں نے مجھے بتایا کہ ان کے ساتھ نجاست لگی ہوئی ہے (اس لیے میں نے جوتے اتار دیئے تھے)۔ (اب اس کے بارے میں حکم یہ ہے کہ) جب کوئی آدمی مسجد میں آئے تو وہ اپنے جوتے الٹا کر ان کو دیکھ لے، اگر ان میں کوئی گندگی دیکھے تو اسے زمین کے ساتھ (رگڑ کر) صاف کر لے، اور پھر ان میں نماز پڑھ لے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1428

۔ (۱۴۲۸) عَنْ سَعِیْدِ بْنِ یَزِیْدَ أَبِیْ مَسْلَمَۃَ قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: أَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ فِیْ نَعْلَیْہِ؟ قَالَ: نَعَمْ۔ (مسند احمد: ۱۱۹۹۹)
ابو مسلمہ سعید بن یزید کہتے ہیں: میں نے سیّدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے جوتوں میں نماز پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1429

۔ (۱۴۲۹) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ قَائِمًا وَقَاعِدًا وَحَافِیًا وَمُنْتَعِلًا (مسند احمد: ۷۳۷۸)
سیّدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہو کراوربیٹھ کراورننگے پاؤں اور جوتا پہن کر نماز پڑھتے تھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1430

۔ (۱۴۳۰) عَنْ أَبِی الْعَلَائِ بْنِ الشِّخِّیْرِ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ فِیْ نَعْلَیْہِ۔ قَالَ: فَتَنَخَّعَ فَتَفَلَہُ تَحْتَ نَعْلِہِ الْیُسْرٰی، قَالَ: ثُمَّ رَأَیْتُہُ حَکَّہَا بِنَعْلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۶۴۲۸) وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَدَلَکَھَا بِنَعْلِہِ الْیُسْرٰی۔ (مسند احمد: ۱۶۴۲۲)
ابو العلا بن شخیر اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو جوتوں میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، جب آپ کو کھنکار آیا تو آپ نے اسے اپنے بائیں جوتے کے نیچے تھوک دیا، پھر اس کو اپنے جوتوں کے ساتھ رگڑ دیا۔ اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بائیں جوتے سے اس کو رگڑ دیا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1431

۔ (۱۴۳۱) عَنْ أَبِی الْأَوْبَرِ قَالَ: أَتٰی رَجُلٌ أَبَا ھُرَیْرَۃَ، فَقَالَ: أَنْتَ الَّذِی تَنْہٰی النَّاسَ أَنْ یُصَلُّوا وَعَلَیْہِمْ نِعَالُھُمْ؟ قَالَ: لَا، وَلٰکِنْ وَرَبِّ ھٰذِہِ الْحُرْمَۃِ لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ إِلٰی ھٰذَا الْمَقَامِ وَعَلَیْہِ نَعْلَاہُ وَانْصَرَفَ وَھُمَا عَلَیْہِ، وَنَھٰی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ صِیَامِیَوْمِ الْجُمْعَۃِ إِلاَّ أَنْ یَکُوْنَ فِیْ أَیَّامٍ (وَفِی رِوَایَۃٍ): رَأَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی فِی نَعْلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۸۷۵۷)
ابو الأوبرکہتے ہیں کہ ایک آدمی سیّدناابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آیا اور کہا: آپ ہیں جو لوگوں کو جوتوں میں نماز پڑھنے سے منع کرتے ہیں؟ سیّدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جواب دیا: نہیں، بلکہ اس حرم کے رب کی قسم ہے کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو جوتے پہن کر اس مقام کی طرف نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا اور جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تھے تو جوتے پہنے ہوئے تھے۔ (مزید غور کرو کہ) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرما دیا إلاّیہ کہ دوسرے دنوں میں آ جائے۔ اورایک روایت میں ہے: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے جوتوں میں نماز پڑھی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1432

۔ (۱۴۳۲) عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ یَعْقُوبَ عَنْ غُلَامٍ مِنْ أَھْلِ قُبَائٍ أَنَّہُ أَدْرَکَہُ شَیْخًا أَنَّہُ قَالَ: جَائَ نَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِقُبَائٍ فَجَلَسَ فِیْ فَیْئِ الْأَحْمَرِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ فِیْ فِنَائِ الْأَجْمِ) وَاجْتَمَعَ إِلَیْہِ نَاسٌ فَاسْتَسْقٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسُقِیَ فَشَرِبَ وَأَنَا عَنْ یَمِیْنِہِ وَأَنَاأَحْدَثُ الْقَوْمِ، فَنَاوَلَنِیْ فَشَرِبْتُ وَحَفِظْتُ أَنَّہُ صَلّٰی بَِنا یَوْمَئِذٍ الصَّلَاۃَ وَعَلَیْہِ نَعْلَاہُ لَمْ یَنْزَعْہُمَا۔ (مسند احمد: ۱۶۱۷۹)
مجمع بن یعقوب اہل قبا کے ایک ایسے لڑکے سے بیان کرتے ہیں، جس کوانہوں نے بڑھاپے کی حالت میں پایا تھا، اس نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس قبا میں آئے تو گھنے درختوں کے سائے میں بیٹھ گئے اور لوگ بھی آپ کے پاس جمع ہو گئے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پانی طلب کیا، پس آپ کو پانی دے دیا گیا اور آپ نے پی لیا۔ میں آپ کی دائیں طرف تھا اور میں لوگوںمیں نو عمرلڑکا تھا، پھر آپ نے (پیالہ) مجھے پکڑا دیا اور میں نے بھی اس سے پانی پیا۔ مجھے یاد آ رہا ہے کہ اس دن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی تھی، جبکہ آپ نے جوتے پہنے ہوئے تھے اور انہیں اتارا نہیں تھا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1433

۔ (۱۴۳۳) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیْلَ بْنِ مُجَمِّعٍ قَالَ قِیْلَ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبَۃَ: مَا أَدْرَکْتَ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَقَدْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدِمَ وَھُوَ غُلَامٌ حَدِیْثٌ، قَالَ جاَئَ نَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمًا إِلٰی مَسْجِدِنَا یَعْنِی مَسْجِدَ قُبَائٍ، قَالَ فَجِئْنَا فَجَلَسْنَا إِلَیْہِ وَجَلَسَ إِلَیْہِ النَّاسُ، قَالَ: فَجَلَسَ مَاشَائَ اللّٰہُ أَنْ یَجْلِسَ ثُمَّ قَامَ یُصَلِّیْ فَرَأَیْتُہُیُصَلِّیْ فِیْ نَعْلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۵۹)
(دوسری سند) محمد بن اسمعیل سے مروی ہیکہ سیّدنا عبد اللہ بن ابی حبیبہ سے پوچھا گیا کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کیا (علمی چیز) حاصل کی؟ جب رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آئے تھے تو اس وقت یہ نو عمر لڑکے تھے، بہرحال انہوں نے جواب دیا : ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس ہماری مسجد یعنی مسجد قبا میں تشریف لائے ، ہم بھی آکر آپ کے پاس بیٹھ گئے اور دوسرے لوگ بھی پہنچ گئے۔ پھر جب تک اللہ نے چاہا آپ بیٹھے رہے، پھر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے لگے، میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ جوتوں میں نماز پڑھ رہے تھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1434

۔ (۱۴۳۴) عَنْ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ فِی الْخُفَّیْنِ وَالنَّعْلَیْنِ۔ (مسند احمد: ۴۳۹۷)
سیّدناعبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میںنے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو موزوں اور جوتوں میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا ۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1435

۔ (۱۴۳۵) عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالَمٍ عَنْ رَجُلٍ جَدُّہُ أَوْسُ بْنُ أَبِیْ أَوْسٍ کَانَ یُصَلِّیْ وَیُوْمِیئُ إِلَی نَعْلَیْہِ وَھُوَفیِ الصَّلَاۃِ فَیَأْخُذُھُمَا فَیَنْتَعِلُہُمَا وَیُصَلِّیْ فِیْھِمَا، وَیَقُوْلُ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیفِی نَعْلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۶۲۶۹)
نعمان بن سالم ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں کہ ان کے دادا اوس بن ابی اوس نماز پڑ ھتے اور نماز میں ہی اپنے جوتوں کی طرف اشارہ کرتے پھر انہیں پکڑ لیتے اور پہن کر نماز پڑھتے اور کہتے: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے جوتوں میں نماز پڑھ لیاکرتے تھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1436

۔ (۱۴۳۶) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ السَّائِبِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰییَوْمَ الْفَتْحِ فَوَضَعَ نَعْلَیْہِ عَنْ یَسَارِہِ۔ قَالَ عَبْدُاللّٰہِ: سَمِعْتُ ھَذَا الْحَدِیْثَ مِنْ أَبِیْ ثَـلَاثَ مِرَارٍ۔ (مسند احمد: ۱۵۴۶۷)
سیّدناعبد اللہ بن سائب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فتح مکہ والے دن نماز پڑھی اور اپنے جوتے اتار کر اپنی بائیں طرف رکھ دیئے۔ عبداللہ کہتے ہیں: میں نے اپنے باپ سے یہ حدیث تین مرتبہ سنی تھی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1437

۔ (۱۴۳۷) عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی حَصِیْرٍ۔ (مسند احمد: ۱۱۰۸۷
سیّدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1438

۔ (۱۴۳۸) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَنَعَ بَعْضُ عُمُوْمَتِیْ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم طَعَامًا فَقَالَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّیْ أُحِبُّ أَنْ تَأُکُلَ فِیْ بَیْتِیْ، قَالَ فَأَتَاہُ وَفِیِ الْبَیْتِ فَحَلٌ مِنْ تِلْکَ الْفُحُوْلِ، فَأَمَرَ بِجَانِبٍ مِنْہُ فَکُنِسَ وَرُشَّ فَصَلّٰی وَصَلَّیْنَا مَعَہُ۔ (مسند احمد: ۱۲۱۲۷)
سیّدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میرے ایک چچے نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے کھانا تیار کیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آ کر کہا؛ اے اللہ کے رسول! میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے گھر میں کھانا کھائیں، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے، گھر میں کھجور کی بنی ہوئی چٹائیوںمیںسے ایک چٹائیپڑی تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی ایک طرف کے بارے میں حکم فرمایا تو اسے صاف کر کے اس پر پانی چھڑکا گیا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس پر نماز پڑھی اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز ادا کی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1439

۔ (۱۴۳۹) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رُبَمَا تَحْضُرُہُ الصَّلَاۃُ وَھُوَ فِیْ بَیْتِنَا فَیَأْمُرُ بِالْبِسَاطِ الَّذِیْ تَحْتَہُ فَیُکْنَسُ ثُمَّ یُنْضَحُ بِالْمَائِ ثُمَّ یَقُوْمُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَنَقُوْمُ خَلْفَہُ فَیُصَلِّیْ بِنَا قَالَ وَکَانَ بِسَاطُہُمْ مِنْ جَرِیْدِ النَّخْلِ۔ (مسند احمد: ۱۳۲۴۱)
سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بسا اوقات ہمارے گھر میں تشریف لاتے تھے، اگر نماز کا وقت ہوجاتا تو آپ اس چٹائی کے بارے میں حکم دیتے جو آپ کے نیچے ہوتی تھی، پس اسے صاف کرکے اس پر پانی چھڑک دیا جاتا۔ پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس پر کھڑے ہوتے اور ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہوجاتے اور آپ ہمیں نماز پڑھاتے۔ ان کییہ چٹائی کجھور کے پتوں سے بنی ہوتی تھی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1440

۔ (۱۴۴۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی عَلٰی بِسَاطٍ۔ (مسند احمد: ۲۰۶۱)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چٹائی پر نماز پڑھی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1441

۔ (۱۴۴۱) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی فِیْ بَیْتِ أُمِّ حَرَامٍ عَلٰی بِسَاطٍ۔ (مسند احمد: ۱۲۹۴۴)
سیّدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ام حرام کے گھر ٹاٹ پر نماز پڑھی تھی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1442

۔ (۱۴۴۲) عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ أَوْیَسْتَحِبُّ أَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی فَرْوَۃٍ مَدْبُوْغَۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۸۴۱۴)
سیّدنامغیرہ بن شعبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رنگے ہوئے چمڑے پر نماز پڑھتے تھے یا نماز پڑھنا پسند فرماتے تھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1443

۔ (۱۴۴۳) عَنْ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ عَلَی الْخُمْرَۃِ فَیَسْجُدُ فَیُصِیْبُنِیْ ثَوْبُہُ وَأَنَا إِلٰی جَنْبِہِ وَأَنَا حَائِضٌ۔ (مسند احمد: ۲۷۳۴۴)
زوجۂ رسول سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم او ڑھنی پر نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، جبکہ میں حیض کی حالت میں آپ کے پہلو میں ہوتی تھی، جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کا کپڑا مجھے لگتا رہتا تھا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1444

۔ (۱۴۴۴) عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ عَلَی الْخُمْرَۃِ۔ (مسند احمد: ۲۴۲۶)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ا وڑھنی پر نماز پڑ ھا کرتے تھے ۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1445

۔ (۱۴۴۵) عَنْ مُعَاِویَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ قُلْتُ لِأُمِّ حَبِیْبَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَ رَضِیَ عَنْہَا: أَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ فِی الثَّوْبِ الَّذِیْیَنَامُ مَعَکِ فِیْہِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، مَاَلَمْ یَرَفِیْہِ أَذًی۔ (مسند احمد: ۲۷۲۹۶)
سیّدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میں نے زوجۂ رسول سیدہ ام حبیبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے، جس میں آپ کے ساتھ سوتے تھے؟ انہوںنے جواب دیا: ہاں، لیکن جب تک اس میں کوئی گندگی نہ دیکھتے تھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1446

۔ (۱۴۴۶) عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أُصَلِّیْ فِیْ ثَوْبِیَ الَّذِیْ آتِی فِیْہِ أَھْلِیْ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، إِلَّا أَنْ تَرٰی فِیْہِ شَیْئًا تَغْسِلُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۱۱۰)
سیّدنا جابر بن سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پو چھا: کیا میںاس کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہوں جس میں اپنی بیوی کے پاس آتا ہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں، لیکن اگر تو اس میں کوئی(گندگی والی ) چیز دیکھے تو اسے دھو لیا کر۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1447

۔ (۱۴۴۷) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا عَفَّانُ قَالَ: ثَنَا بِشْرٌ یَعْنِی ابْنَ مُفَضَّلٍ قَالَ: ثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ عَلْقَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیْرِیْنَ قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَا یُصَلِّیْ فِیِْ شُعُرِنَا۔ قَالَ بِشْرٌ: ھُوَ الثَّوْبُ الَّذِییُلْبَسُ تَحْتَ الدِّثَارِ۔ (مسند احمد: ۲۵۲۰۵)
محمد بن سرین کہتے ہیں: مجھے یہ بتایا گیا کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا تھا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہماری شمیزوں میںنماز نہیں پڑھتے تھے۔ ایک راوی بشر کہتے ہیں کہ یہ وہ کپڑا ہے جسے قمیص کے نیچے پہنا جاتا ہے ۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 1448

۔ (۱۴۴۸) عَنْ أَبِیْ قَتَادَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَحْمِلُ أُمَامَۃَ أَوْ أُمَیْمَۃَ بِنْتَ أَبِی الْعَاصِ وَھِیَ بِنْتُ زَیْنَبَیَحْمِلُہَا إِذَا قَامَ وَیَضَعُہَا إِذَا رَکَعَ حَتّٰی فَرَغَ۔ (مسند احمد: ۲۲۸۸۶)
سیّدنا ابو قتادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو امامۃیا امیمہ بنت ابی العاص اٹھائے ہوئے دیکھا،یہ سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی بیٹی تھی، جب آپ کھڑے ہوتے تو اسے اٹھالیتے تھے اور جب رکوع کرتے تو اسے نیچے رکھ دیتے حتی کہ آپ نماز سے فارغ ہوجاتے ۔

Icon this is notification panel